Social Icons

Wednesday, 20 March 2013

یسُوع مسِیح کے صلِیب پر فرمائے گئے سات کلمات۔۔۔!

پہلا کلِمَہ – مُعافی
یِسُوع نے کہا اَے باپ! اِن کو مُعاف کر کِیُونکہ یہ جانتے نہِیں کہ کیا کرتے ہیں۔ اور اُنہوں نے اُس کے کپڑوں کے حصّے کِئے اور اُن پر قُرعہ ڈالا۔
لُوقا (34:23)

دوُسرا کلِمَہ – نِجات
اُس نے اُس سے کہا مَیں تُجھ سے سَچ کہتا ہُوں کہ آج ہی تُو میرے ساتھ فِردوس میں ہوگا۔
لُوقا (43:23)

تیسرا کلِمَہ – معبّت
یِسُوع نے اپنی ماں اور اُس شاگِرد کو جِس سے محبّت رکھتا تھا پاس کھڑے دیکھ کر ماں سے کہا کہ اَے عَورت! دیکھ تیرا بَیٹا یہ ہے۔
پھِر شاگِرد سے کہا دیکھ تیری ماں یہ ہے اور اُسی وقت سے وہ شاگِرد اُسے اپنے گھر لے گیا۔
یُوحنّا (19-27:26)

چوتھا کلِمَہ – کفّارہ
اور تِیسرے پہر کے قرِیب یِسُوع نے بڑی آواز سے چِلّا کر کہا ایلی ۔ ایلی ۔ لَما شَبقتَنِی؟ یعنی اَے میرے خُدا! اَے میرے خُدا! تُو نے مُجھے کِیُوں چھوڑ دِیا؟
متّی (46:27)

پانچواں کلِمَہ – دُکھ
اُس کے بعد یِسُوع نے جان لِیا کہ اَب سب باتیں تمام ہوئِیں تاکہ نوِشتہ پُورا ہوتو کہا کہ مَیں پیاسا ہُوں۔
یُوحنّا (28:19)

چھٹا کلِمَہ – فتح مندی
پِس وہ سِرکہ یِسُوع نے پِیا تو کہا کہ تمام ہُؤا اور سر جُھکا کر جان دے دی۔
یُوحنّا (30:19)

ساتواں کلِمَہ –  مِلاپ
پھِر یِسُوع نے بڑی آواز سے پُکار کر کہا اَے باپ! مَیں اپنے رُوح تیرے ہاتھوں میں سونپتا ہوں اور یہ کہہ کر دم دے دِیا۔
لُوقا (46:23)